معروف اداکار عدنان صدیقی نے بانسری پراے راہ حق کے شہیدوں بجاکر پاکستان کے بہادر جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ گزشتہ روز عدنان صدیقی نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے بانسری پر اے راہ حق کے شہیدوں بجا کر پاکستانی سرحدوں کی حفاظت کرنے والے بہادر جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔عدنان صدیقی نے لکھا اے راہ حق کے شہیدوں کو سب سے پہلے نسیم بیگم نے گایا تھا جس کے بعد اس خوبصورت گیت کو میڈم نور جہاں نے گایا۔ یہ گیت ہمیشہ میری آنکھوں میں آنسو لے آتا ہے۔عدنان صدیقی نے لکھا ہمارے جوانوں کی ملک کے لیے خدمت ہمارے تصور سے باہر ہے، ہم امن و چین سے رہیں اس لیے ہمارے جوان دن رات بغیر تھکے ملک کی حفاظت کرتے ہیں۔ آندھی آئے یا طوفان کوئی چیز انہیں نہیں روکتی وہ ہمارے لیے اپنی جان کی قربانیاں دینے سے بھی نہیں چوکتے۔ میں بانسری پر یہ دھن بجاکر انہیں شکریہ کہنا چاہتا ہوں۔ میں ہمارے وطن پاکستان کی حفاظت کرنے والے ہر جوان کو سلام پیش کرتاہوں، پاکستان زندہ باد۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024