عراق کے وزیراعظم عادل عبدالمہدی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف کامیاب جنگ کی وجہ سے دہشت گرد عناصر کو علاقے سے دنیا کے دیگر ملکوں میں جانے سے روک دیا گیا۔ عراقی وزیراعظم عادل عبدالمہدی نے بغداد میں ناروے کی وزیراعظم ارنا سولبرگ سے ملاقات میں کہا کہ عراق کو دہشت گردی کے خلاف جنگ اور دیگر ملکوں کے ساتھ سٹریٹیجک تعلقات کے لئے دنیا کے ملکوں کی حمایت درکار ہے۔ ناروے کی وزیراعظم سولبرگ نے بھی کہا کہ ان کا ملک دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عراق کی حمایت کرتا ہے اور ناروے عراقی فوج کی ٹریننگ اور عراق کی تعمیر نو میں مدد کا سلسلہ جاری رکھے گا دونوں ملکوں کے وزرائے اعظم نے اپنی ملاقات میں مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کی راہوں کا بھی جائزہ لیا ۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024