معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے کہا ہے کہ کامیاب جوان پروگرام کے تحت قرضے دینے کا آغاز دسمبر سے شروع ہو جائے گا، پروگرام کے تحت5 لاکھ سے50 لاکھ روپے تک کے قرضوں پر 8 فیصد شرح سود ہوگی،کامیاب جوان پروگرام کا مقصد نوجوانوں کو با اختیار بناناہے ، وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کا ہے کہ کامیاب جوان پروگرام کا مقصد نوجوانوں کو با اختیار بناناہے جبکہ اس پروگرام کو سیاسی مداخلت سے پاک رکھاگیا ہے ، عثمان ڈار کا مزید کہنا تھا کہ5سے50 لاکھ تک قرضے پر شرح سود8 فیصد ہوگی اور نوجوانوں کے کامیاب جوان پروگرام میں بھر پور دلچسپی لی ہے جبکہ کوشش ہوگی کہ دسمبر سے نوجوانوں میں قرضوں کی تقسیم کا عمل شروع ہوگا، انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو قرضوں سمیت کاروبار کے آغاز کیلئے رہنمائی بھی فراہم کریں گے اور پاکستان کے نوجوان کاروبار شروع کر کے اپنی اور ملک کی قسمت بدل سکتے ہیں ۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024