وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت کا بیانیہ پِٹ رہا ہے، وہ بے نقاب ہو رہا ہے، اس کی ساکھ دنیا میں متاثر ہو رہی ہے، بھارتی الزام تراشی پر دنیا کو نوٹس لینا چاہئے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت خطے کے امن کو دائو پر لگانا چاہتا ہے، پاکستان نے او آئی سی کو مسئلہ کشمیر پر یکجا کیا۔انہوں نے کہا کہ بھارت آبی جارحیت کی طرف بڑھ رہا ہے، بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کی ہریانہ میں تقریر سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی ہے، جس کا مناسب جواب بھی دیں گے۔وزیرِ خارجہ نے کہا کہ ہم نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر سمیت تمام سفارت کاروں کو جائے وقوع (ایل او سی)کے دورے کی دعوت دی۔انہوں نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے حالات معمول پر ہونے کا بھارتی بیانہ بھی پٹ گیا ہے، بھارت ہر حربہ استعمال کر رہا ہے، پاک بھارت کشیدگی سے جنوبی ایشیا ترقی کی دوڑ میں پیچھے رہ گیا ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بھارتی آبی جارحیت پر دفترِ خارجہ میں اجلاس ہوگا، ہم سوچ سمجھ کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024