سعودی عرب سرکاری ملازمتوں میں خواتین کی شرح 40فیصد ہوگئی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی حکومت نجی کمپنیوں اور اداروں کے ساتھ ساتھ سرکاری اداروں میں بھی خواتین کو ملازمت دلانے اور کلیدی عہدوں پر فائز کرنے کی پالیسی پر گامزن ہے۔ وزارت شہری خدمات کی سیکرٹری ھند بنت خالد الزاہد نے بتایا کہ سرکاری اداروں میں ملازم خواتین کی شرح 39 فیصد سے بڑھ کر 40.3 فیصد تک پہنچ گئی ،خواتین اور مردوں کے درمیان رتبے کے حوالے سے موجود خلیج 50.3 فیصد سے گھٹ کر 37.8 فیصد رہ گئی ۔ یہ اعداد و شمار 2019 کی دوسری سہ ماہی کے آخر تک کے ہیں۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024