امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کے ساتھ جزوی تجارتی معاہدہ آئندہ ماہ طے پاجانے کا عندیہ دیا ہے۔اس بات کا اظہار انھوں نے گزشتہ روز ایک بیان میں کیا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ چین کے ساتھ جزوی تجارتی معاہدے پر کام میں تیزی سے جاری ہے اور توقع ہے کہ نومبر میں اس پر دستخط کردیے جائیں گے۔انھوں نے کہا کہ تجارتی کشیدگی سے دنیا کی دونوں بڑی معیشتوں کو نقصان ہورہا ہے اور مجھے توقع ہے کہ آئندہ ماہ دونوں ملکوں کے درمیان جزوی تجارتی معاہدے پر دستخط ہوجائیں گے۔وائٹ ہاﺅس کا کہنا ہے کہ چین امریکہ تجارتی معاہدے کی شرائط میںہے کہ چین امریکی فارم مصنوعات کی درآمد میںاضافہ کرے گا اس کے علاوہ املاک دانش کے تبادلے، فنانشل سروسز اور کرنسی ایکسچینج میں بھی تعاون کرے گا۔صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ چین نے خریداری کا عمل شروع کردیا ہے۔ادھر امریکہ کے نمائندہ خصوصی برائے تجارت رابرٹ لٹزر (lighthizer) کا کہنا ہے کہ آئندہ ماہ چلی میں ہونے والی ایشیا پیسفک اکنامک کوآپریشن کانفرنس سے قبل چین امریکہ جزوی تجارتی کو حتمی شکل دینے کے لیے کوششیں تیزی سے جاری ہیں اور اس کی تکمیل میں بس تھوڑا سا کام باقی ہے۔انھوں نے کہا کہ ہمارا ہدف یہ ہے کہ چلی کانفرنس میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی چینی ہم منصب شی جن پنگ سے ملاقات سے قبل چین امریکہ تجارتی معاہدے کا پہلا مرحلہ مکمل کرلیا جائے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024