ٹوکیو(صباح نیوز)جاپان میں نئے بادشاہ ناروہیتو کی تقریب تاج پوشی کا انعقاد کیا گیا، جس کے بعد اب ناروہیتو باقاعدہ تخت نشین ہوگئے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق جاپان میں بادشاہ ناروہیتو کی تقریب تاجپوشی کی گئی، جہاں بادشاہ کو تاج پہنا دیا گیا ۔تاج پوشی کی تقریب میں 180سے زائد ممالک سے رہنما شریک تھے۔85سالہ جاپانی بادشاہ اکی ہیتو نے اپریل میں طبیعت کی خرابی کی وجہ سے تخت چھوڑا تھا، جس کے بعد ولی عہد ناروہیتو نے یکم مئی کو نئے بادشاہ کی ذمہ داریاں سنبھال لی تھیں۔جاپان میں بادشاہ تادم مرگ تخت نشین رہنے کی روایت ہے تاہم ملک کی 200سالہ تاریخ میں بادشاہ اکی ہیتو تخت چھوڑنے والے پہلے بادشاہ ہیں۔واضح رہے کہ جاپان میں تاج پوشی کا جشن ایک ہفتے تک منایا جائیگا۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024