دھرنا اقتدار سے محرومی کا درد، عمران خان مائنس کوئی آپشن نہیں: فردوس عاشق
اسلام آباد (وقائع نگار)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سندھ کے عوام چوپٹ راج سے بیزار ہیں ،وزیراعظم عمران خان کراچی کے عوام کے دکھوں کا مداوا اور شہر کی روشنیوں کو نئی ضیاء دینے کیلئے پرعزم ہیں۔ پیر کو وزیر اعظم عمران خان کے دورہ کراچی کے حوالے سے ٹوئٹرپر اپنے بیان میں فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ کراچی پاکستان کا معاشی مرکز ہے۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کراچی کے عوام کے دکھوں کا مداوا اور شہر کی روشنیوں کو نئی ضیاء دینے کیلئے پرعزم ہیں۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ سندھ کے عوام چوپٹ راج سے بیزار ہیں۔ معاون خصوصی نے کہاکہ وزیراعظم ایم کیو ایم اور جی ڈی اے کے قائدین سے مل کر اصلاح احوال کی راہ ہموار کریں گے۔ انہوںنے کہاکہ باب الاسلام سندھ کی تاریخی اہمیت ہے اسے معاشی اور اقتصادی طور پر مستحکم کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے۔