فضل الرحمان خود سے گرفتار ہو کر ہیرو بننا چاہتے ہیں، شبلی فراز
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما وسینیٹ میں قائد ایوان شبلی فراز نے کہا ہے کہ فضل الرحمان خود سے گرفتار ہو کر ہیرو بننا چاہیے لیکن حکومت انہیں گرفتار کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی نہ ہی انہیں ہیرو بننے دیں گے، فضل الرحمان کا دھرنا ناکام نظر آرہا ہے وہ سوچیں کے ان کی سیاست بچ پائے گی کہ نہیں۔ پیر کو اپنے ایک بیان میں سینیٹ میں قائد ایوان اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز نے کہا کہ فضل الرحمان چاہتے ہیں انہیں گرفتار کرلیا جائے اور وہ گرفتار وہ کر ہیرو بننا چاہتے ہیں جبکہ حکومت فضل الرحمان کو گرفتار کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فضل الرحمان کو گرفتار کر کے اتنی اہمیت نہیں دینا چاہتے ہیں جبکہ مذاکرات منسوخی سے ثابت ہو گیا کہ اپوزیشن کی جماعتیں فضل الرحمان کے ساتھ ایک پیج پر نہیں ہیں، شبلی فراز نے کہا کہ انہیں فضل الرحمان اور ان کے ساتھیوں کا دھرنا ناکام ہوتا ہوا نظر آرہا ہے اوراگر دھرنا ناکام ہوا تو فضل الرحمان کی سیاسی ہمیشہ کیلئے ختم ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ فضل الرحمان کو سوچنا ہو گا کہ ناکامی کے بعد ان کا کیا ہو گا جبکہ حکومت اور انتظامیہ امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے اقدامات ضرور کرے گی اور کسی بھی شر انگیزی کا قانون کے مطابق کارروائی ہو گی۔