سولر پینلز انرجی میں پاکستان کا مستقبل ہے: فواد چوہدری
اسلام آباد(نیوز رپورٹر ) وفاقی وزیر سائنس اور ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سولر پینلز انرجی میں پاکستان کا مستقبل ہے، ایک نہیں 3 کمپنیاں پاکستان میں یونٹس لگانے پر تیار ہیں۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے چائنہ مشنری انجینئرنگ کارپوریشن کے حکام سے ملاقات کی ملاقات میں پاکستان میں سولر پینلزمینوفیکچرنگ، بیٹری پرچلنے والی بسوں کا یونٹ لگانے پر اتفاق کیا گیا۔فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ سولر پینلز انرجی میں پاکستان کا مستقبل ہے، ایک نہیں 3 کمپنیاں پاکستان میں یونٹس لگانے پر تیار ہیں۔وفاقی وزیر سائنس اور ٹیکنالوجی نے کہا کہ کمپنیاں پاکستان کے اشتراک سے سولر پینلزمینوفیکچرنگ پرکام کریں گے، چین کی بس مینوفیکچررکمپنیوں کے حکام سے بھی رابطہ ہوا ہے۔
اسلام آباد(نیوزرپورٹر)وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ چین کے اشتراک سے پاکستان میں ایک ہائی پاورڈ کمیشن قائم کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے چین کے چھ روزہ دورہ کے دوران چین کی متعدد کمپنیز کے نمائندوں سمیت اپنے چینی ہم منصب سے ملاقات کرتے ہوئے بتایا کہ چین کے اشتراک سے پاکستان میں ایک ہائی پاورڈ کمیشن قائم کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔ اس کمیشن کے زیر اہتمام پاکستان میں ہائی پاورڈ ٹیکنالوجی انڈسٹری کو قائم کیا جائیگا۔ وزیر سائنس فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اس اشتراک کا مقصد دونوں ممالک کی وزارت ہائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے مابین رابطوں اور تعاون کو مضبوط بنایا جائیگا۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سی پیک کے پہلے پرحلے کی تکمیل کے بعد دوسرے مرحلے کے لئے ماڈرن ٹیکنالوجی کی صنعتیں اہمیت کی حامل ہیں ۔ یہ صنعتیں پاکستان کی تجارت کو مستحکم کرنے میں معاون ثابت ہونگی ۔ دونوں وزرا کے درمیان نینو ٹیکنالوجی اور پاکستان میں سائنس و ٹیکنالوجی پارک کے قیام پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ چینی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی وانگ ژء گینگ نے پاکستان میں سائنس اور ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیئے فواد چوہدری کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے پاکستان میں سائنس اور ٹیکنالوجی کے منصوبوں کی تکمیل میں بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔ چینی وزیر سائنس نے پاکستان میں ٹیکنالوجی کی پیداوار اور اسکی درآمد میں بھی معاونت کا اعادہ کیا۔ چین میں موجود وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے چائنا مشینری انجینئیرنگ کمپنی کے جینرل مینیجر لی کین کی قیادت میں کمپنی کے دیگر نمائندوں سے بھی ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان میں شمسی تواناء کے پلانٹس کی تنصیب پر بھی اتفاق کیا گیا۔ مزیدبراں چینی کمپنی پاکستان میں زراعت کو جدید ٹییکنالوجی سے آراستہ کرنے میں بھی مدد کریگا۔ 'ایگریکلچر پریسیشن' کو چین کی مدد سے بروئیکار لانے پر بھی اتفاق کیاگیا۔بعدازاں وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے چائنا الیکٹرک پاور کمپنی کا دورہ کرنے کے علاوہ الیکٹرک بس کا بھی عملی مظاہرہ بھی دیکھا۔