تحریک انصاف اسلام آباد کو ریجن بنانے پر چیف آرگنائزر کو خراج تحسین ،فریدرحمان
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد ریجن کے صدر فرید رحمٰن نے کہا ہے کہ تحریک انصاف اسلام آباد کو ریجن بنانے کے فیصلے پر چیف آرگنائزر جناب سیف اللہ خان نیازی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیںوفاقی دارالحکومت کی حیثیت سے اسلام آباد کو پوری دنیا میں خاص اہمیت حاصل ہے اس فیصلے سے اسلام آباد کو قومی سطح کی فیصلہ سازی میں کردار ادا کرنے کا بھرپور موقع ملے گا صدر فرید رحمٰن نے کہا کہ اسلام آباد ریجن تین حصوں این اے 52، این اے 53 اور این اے 54 پر مشتمل ہو گاان تینوں حلقوں کی تنظیم سازی میں مشاورت سے میرٹ پر فیصلے کیے جائیں گے اور ورکرز کو اعتماد میں لیا جائے گااسلام آباد ریجن کے صدر نے کہا کہ عوام کے مسائل اور انکے حل کے لیے جلد از جلد بلاک کوڈ لیول تک تنظیم سازی اولین ترجیح ہو گی موثر تنظیم سازی سے ہی آئیندہ بلدیاتی الیکشن میں بھرپور نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں۔