پبلک اکائونٹس کمیٹی کی سب کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
اسلام آباد(نیوزرپورٹر) پبلک اکائونٹس کمیٹی کی سب کمیٹی کا اجلاس آج پارلیمنٹ ہائوس میں ہوگا۔اجلاس میں وزارت داخلہ کے آڈٹ حسابات کا جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس دن گیارہ بجے پارلیمنٹ ہائوس کے کمیٹی روم نمبر دو میں ہوگا۔ جس کی صدارت کمیٹی کے کنوینر سید نوید قمر کریں گے۔