قائمہ کمیٹی برائے اورسیز کی سب کمیٹی بیرون ملک قید پاکستانیوں کی رہائی معاملات کا جائزہ لے گی
اسلام آباد(نیوزرپورٹر) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اورسیز پاکستانیز کی سب کمیٹی آج بیرون ملک قید پاکستانیوں کی رہائی کے حوالے سے معاملات کا جائزہ لے گی۔اجلاس دن دو بجے پارلیمنٹ ہائوس کے پپز حال میں ہوگا۔ جس کی صدارت کمیٹی کی کنوینر مہرین رزاق بھٹو کریں گے۔