فریال تالپور کو واپس اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹرسے) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنماء فریال تالپور کو کراچی سے سخت سیکیورٹی میں واپس اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا رکن سندھ اسمبلی کو پی آئی کی پرواز کے ذریعے کراچی سے اسلام آباد انٹر نیشنل ائرپورٹ پہنچایا گیا ائر پورٹ سے سخت سیکیورٹی انتظامات میں انہیں اڈیالہ جیل لایا گیا۔