لیاقت قائم خانی ،بلال شیخ کے جوڈیشل ریمانڈمیں توسیع
اسلام آباد(نا مہ نگار)احتساب عدالت اسلام آباد نے جعلی اکائونٹس کیس میں سابق ڈی جی پارکس لیاقت قائم خانی اور سابق صدر سندھ بینک بلال شیخ کی جوڈیشل ریمانڈمیں 14اور15نومبر تک توسیع کر دی۔پیر کو جعلی اکائونٹس کیس کی سماعت احتساب عدالت میں ہوئی۔ کیس کی سماعت احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے کی۔اسی طرح ڈاکٹر ڈنشاہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں بھی 14 نومبر تک توسیع کر دی گئی۔