سپیکرکے چچا کا انتقال، الیکشن کمیشن ارکان کے معاملہ پر صادق سنجرانی اور اسد قیصر ملاقات منسوخ
اسلام آباد( وقائع نگار خصوصی) الیکشن کمیشن کے ارکان کی تعیناتی کے معاملہ پر چیرمین سینٹ صادق سنجرانی اورسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے درمیان پیر کو ہونے والی ملاقات منسوخ ہوگئی ، یہ ملاقات سپیکر اسدقیصر کے چچا کے انتقال کے باعث منسوخ ہوئی ہے ، چیرمین سینیٹ اور سپیکر کے درمیان منگل یا بدھ کو ملاقات کا امکان ہے جس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے الیکشن کمیشن کے ارکان کی تقرری کے معاملے پر فیصلہ کے حوالے سے مشاورت ہو گی ۔ چیئرمین سینیٹ نے ا سلام آباد ہائی کورٹ کے 14 اکتوبر کے فیصلے کی روشنی میںسپیکر قومی اسمبلی کو ملاقات کے لئے خط لکھا تھا