اثاثہ جات کیس: خورشید شاہ کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 15 روز کی توسیع، 4 نومبر کو پیش کرنیکا حکم
سکھر(آئی این پی ) احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں پیپلز پارٹی رہنما خورشید شاہ کے جسمانی ریمانڈ میں پندرہ روز کی توسیع کرتے ہوئے 4 نومبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم د یدیا۔تفصیلات کے مطابق سکھر کی احتساب عدالت میں پیپلز پارٹی کے رہنما خورشیدشاہ کے خلاف اثاثہ جات کیس پر سماعت ہوئی ، خورشید احمد شاہ کو ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد چوتھی بار احتساب عدالت میں پیش کیا گیا ،سماعت شروع ہوئی تووکیل نیب نے کہا عدالت کیحکم پر ڈاکٹروں نے خورشید شاہ کامیڈیکل چیک اپ کیا، میڈیکل رپورٹ میں مجموعی حالت تسلی بخش قراردی گئی۔وکیل نیب نے نیب کی جانب سے کی گئی تحقیقات سیعدالت کو آگاہ کیا اور کہا تحقیقات جاری ہیں مزید ریمانڈ دیا جائے، خورشید شاہ نیب سے مکمل تعاون نہیں کر رہے، ہم کو 15دن کا مزید ریمانڈ دیا جائے۔جس پر رضا ربانی کا کہنا تھا نیب نے جو بھی سوالات دیئے ان کا جواب جمع کرا دیا گیا ، پہلے دن سے کہنا تھا خورشید شاہ کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے، 5 ارب کی کہانی متاثرین باجوڑ کے اکانٹ پرختم ہوتی ہے، گھر ،اسمبلی کے فنڈز ریزنگ اکانٹ کی بنا پرحراست میں رکھا گیا ہے، یہ سب ہی پوچھنا اورکرنا تھا تو گرفتار کرنیکی کیا ضرورت تھی۔ احتساب عدالت نیپیپلز پارٹی رہنما خورشید شاہ کے جسمانی ریمانڈ میں پندرہ روز کی توسیع کرتے ہوئے 4 نومبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم د یدیا۔