نوید خان قتل کیس ، 5ملزمان کو ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے فرانزک سائنس لیبارٹری بھجوا دیا گیا
راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے) تھانہ ائیر پورٹ کے علاقہ ڈھوک کمال دین میں9 سالہ نوید خان کے قتل کیس میں حراست میں لئے گئے5ملزمان کو ڈی این اے ٹیسٹ کے لئے فرانزک سائنس لیبارٹری بھجوا دیا گیاایس پی پوٹھوہار سید علی نے سٹی پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ـااس سنگین واردات کے حوالے سے جدید سائنسی ٹیکنالوجی کو استعمال میں لانے کے بعد جو شواہد ملے ان کی روشنی میں پولیس نے جن5ملزمان انجم اشفاق،نوید،عمران،میر زمان اور عبد الرزاق کو حراست میں لیا انہیں ڈی این اے ٹیسٹ کے لئے فرانزک سائنس لیبارٹری بھجوا دیا گیا ہے جبکہ بچے کی لاش کے اجزاء بھی ڈی این اے ٹیسٹ کے لئے فرانزک سائنس لیبارٹری بھجوا دئیے ہیںایس پی نے بتایا کہ پولیس کو ایسے ٹھوس شواہد دستیاب ہو رہے ہیں جن کی روشنی میں یہ واردات اگلے48گھنٹوں میں مکمل طور پر ٹریس ہو جائے گی۔