آزادی مارچ کے بینر لگانے پر دو افراد گرفتار
اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)تھانہ شمس کالونی نے آزادی مارچ کے بینر لگانے پر دو افراد کو گرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیا اے ایس آئی محمد نواز نے استغاثہ دیا کہ شفیع الرحمٰن اور محمد ارشاد نے اپنے دس پندرہ نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ پابندی کے باوجود آزادی مارچ کے بینر لگائے دونوں گرفتار کرلئے گئے زیر دفعہ188 مقدمہ درج کرلیا گیا ۔