2020ء میں ہونیوالے دی 100ٹورنامنٹ میں تین پاکستانی کھلاڑی شامل
لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس)2020 میں شروع ہونیوالے دی100 ٹورنامنٹ میں برطانیہ کی ڈومیسٹک کی 8ٹیمیں شریک ہوں گی،ان ٹیموں میں ٹرینٹ راکٹس، ساوتھرن بریو، ناتھرن سپر چارجرز، ویلش فائر، اوول انوینسیبلز، منچسٹر اورجنلز، لندن اسپریٹس اور برمنگھم فینکس شامل ہیں۔ تمام ٹیموں کے کھلاڑیوں کی سیلیکشن کیلئے ڈرافٹنگ کا مرحلہ گزشتہ دن مکمل ہو چکا ہے، جس میں پاکستان کے تین کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا ہے۔قومی ٹیم کے تیز گیند باز محمد عامر کو لندن سپریٹس نے ایک لاکھ یورو میں اپنی ٹیم میں انتخاب کیا ہے۔انکے علاوہ لیگ سپنر شاداب خان کو 75 ہزار یورو میں س تھرن بریو جبکہ شاہین شاہ آفریدی 60 ہزار یورو میں برمنگھم فینکس نے خریدا ہے۔ واضح رہے کہ ابتدا میں ڈرافٹ کیلئے 35 پاکستانی کھلاڑیوں کے نام سامنے آئے تھے، جن میں شاہد خان آفریدی، قومی ٹیم کے نو منتخب ٹی ٹونٹی کپتان بابر اعظم، وہاب ریاض ، محمد حفیظ ، عماد وسیم سمیت دیگر بڑے نام شامل تھے۔دی100 کے ڈرافٹ میں سب سے پہلے افغانستان کے کپتان راشد خان کا انتخاب کیا گیا جبکہ یونیورسل باس کریس گیل کو کسی بھی ٹیم نے نہیں خریدا۔