اولمپکس کوالیفائرررائونڈ کھلنے کیلئے قومی ہاکی ٹیم ہالینڈ کے شہرایمسٹیلون پہنچ گئی
ایمسٹیلون(سپورٹس ڈیسک )اولمپکس کوالیفائرر رائونڈ کھلنے کیلئے قومی ہاکی ٹیم ہالینڈ کے شہرایمسٹیلون پہنچ گئی ۔ہالینڈ کیخلاف میچز سے قبل پاکستان 22 اور23 اکتوبرکو جرمنی کیخلاف دو ٹیسٹ میچ کھیلے گا۔ اس کے بعد دستہ26 اور 27 اکتوبر کو ہالینڈ کیخلاف اولمپک کوالیفائنگ میچز میں شرکت کیلئے نیدرلینڈ روانہ ہوگا۔ایف آئی ایچ ہاکی اولمپک کوالیفائرز کے فاتح اولمپک گیمز ٹوکیو 2020کیلئے کوالیفائی کریں گے۔اولمپک 2020 کوالیفائرز کیلئے 19 رکنی پاکستان ہاکی ٹیم میں رضوان سینئر اس کی قیادت کریں گے۔