پاکستان اور افغانستان کی انڈر 19ٹیموں کا دورہ دیوار چین
لاہور(نمائندہ سپورٹس)چین اور افغانستان کے خلاف یوتھ فرینڈشپ کرکٹ سیریز کھیلنے کے لیے چین میں موجود پاکستان انڈر نائنٹین ٹیم اور افغانستان کی ٹیموں نے تاریخی دیوار چین کا دورہ کیا۔ پاکستان انڈر نائنٹین نے افغان ٹیم کے ہمراہ بیجنگ کے اولمپکس اسٹیڈیم 'برڈز نیسٹ' کا بھی دورہ کیا۔پاکستان افغانستان چین یوتھ فرینڈ شپ سیریز کے پہلے مرحلے میں جنان میں تین میچز کھیلے جاچکے ہیں آج دونوں ٹیموں کو کلچر ایکسچینج پروگرام کے مطابق بیجنگ کے مخلتف مقامات کی سیر کرائی جائے گی۔کل آخری مرحلے میں پاکستان اور افغانستان کے کرکٹرز مقامی یونیورسٹی میں چینی کرکٹرز اور طلبا کے ساتھ میچ کھیلیں گے۔