پاکستان نے دہشتگرد نہ روکے تو آزاد کشمیر میں کارروائی کریں گے، گورنر مقبوضہ کشمیر کی بڑھک
اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) مقبوضہ کشمیر کے گورنر ستیا پال ملک نے اپنے چھوٹے منہ سے بڑی بات کہتے ہوئے پاکستان کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے دہشتگردوں کی سرگرمیوں کو نہ روکا تو بھارتی فوج آزاد کشمیر میں اندر گھس کر کارروائی کرے گی۔ کٹھ پتلی گورنر نے کہا کہ پاکستان کو دہشتگردوں کی سرگرمیوں کو روکنا ہو گا۔ بھارتی خبر رساں ایجنسی پریس ٹرسٹ آف انڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے ستیہ پال ملک نے کہا کہ بھارتی فوج اتوار کے روز کے ایکشن سے زیادہ بڑا ایکشن لے گی۔ پاکستان کو دہشتگردوں کی سرگرمیوں کو روکنا ہو گا۔