ہائیکورٹ نے پی ایم ڈی سی کی داخلہ پالیسی کالعدم قرار دینے کا فیصلہ معطل کردیا
لاہور (وقائع نگار خصوصی) ہائیکورٹ نے پی ایم ڈی سی کی داخلہ پالیسی کالعدم قرار دینے کا سنگل بنچ کا فیصلہ معطل کر دیا۔ عدالت نے انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کی۔ پی ایم ڈی سے نے سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی تھی۔ سنگل بنچ نے پی ایم ڈی سی کی موجودہ داخلہ پالیسی کوغیرقانونی قرار دیا تھا۔