دانش افضال ڈی سی لاہور تعینات علی منان قمر ایڈیشنل سیکرٹری کوآرڈینیشن وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ بنا دیئے گئے
لاہور (سپیشل رپورٹر) حکومت پنجاب نے 2 افسروں کے تبادلوں کے احکامات جاری کئے ہیں۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق‘دانش افضال کو ایڈیشنل سیکرٹری کوارڈینیشن وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ سے تبدیل کر کے ڈپٹی کمشنر لاہور تعینات کیا گیا ہے۔ محمد اصغر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو لاہور سے ڈپٹی کمشنر کا اضافی چارج واپس لے لیا گیا۔ تعیناتی کا منتظر علی عنان قمر کو ایڈیشنل سیکرٹری کوارڈینیشن سی ایم سیکرٹریٹ تعینات کیا گیا ہے۔