سیالکوٹ: کتے کے کاٹنے سے زخمی 7 سالہ ہادیہ زندگی کی بازی ہار گئی
سیالکوٹ (نامہ نگار) کتے کے کاٹنے سے زخمی ہونے والی سات سالہ بچی چودہ روز تک موت سے لڑتی زندگی کی بازی ہار گئی۔ بتایا گیا ہے کہ نواحی گاؤں شہنی کی ہادیہ عابد کو کتے نے کاٹا تھا۔ اسے ٹی ایچ کیو کوٹلی لوہاراں لایا گیا تھا جہاں سے کتے کاٹے کا ٹیکہ لگایا گیا تھا۔ بعد ازاں ہادیہ بی بی کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سیالکوٹ اور پھر اسے لاہور کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں وہ گزشتہ روز انتقال کر گئی۔ ہادیہ عابد کے چچا آصف کا کہنا ہے کہ لاہور کے سینئر ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ بچی کو فراہم کی جانے والی ویکسین غیر معیاری تھی۔