پاکستان ریلوے کے پولیس ملازمین کی بنیادی تنخواہ ملک کے دیگر پولیس محکموں کے برابر کردی گئی ہے ۔
اس بات کا اعلان ریلوے کے وزیر شیخ رشید احمد نے پیر کے روز اسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ ہم نے فری ٹریک پالیسی کا اعلان کیا ہے جس کے تحت نجی شعبہ پاکستان ریلوے کو ادائیگی کے بعد اس کی ریلوے لائنوں پراپنی ریل گاڑیاں چلاسکتا ہے ۔وزیر ریلوے نے کہاکہ مین لائن ون منصوبے کے تحت ایک لاکھ ملازمتیں فراہم کی جائیںگی ۔انہوں نے کہاکہ ادارے نے ایک سال میں سولہ مال گاڑیاں چلائیں اور سترہ لاکھ گیلن تیل کی بچت کی ہے۔ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے شیخ رشید نے امیدظاہر کی کہ حزب اختلاف کی جماعتیں کنٹرول لائن کے حالات کی وجہ سے احتجاج میں حصہ نہیں لیں گی ۔