دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ بھارتی سفارتخانے نے فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل کی پیشکش کا ابھی تک جواب نہیں دیا۔
ایک ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان کے پاس اپنی فوج کے سربراہ کے جھوٹے دعوے ثابت کرنے کیلئے کوئی ٹھوس ثبوت نہیں ہے. انہوں نے کہا کہ ہمیں ان سے جلد ردعمل کی توقع ہے۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ بھارتیوں کے پاس اپنی فوج کے سربراہ کے جھوٹے دعوے کی حمایت میں کوئی ٹھوس ثبوت نہیں ہے۔
ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ اگر وہ وہاں نہیں جانا چاہتے تو ان کے پاس ہمارے دفتر خارجہ کے ساتھ مبینہ طور پر نشانہ بنائے گئے مقامات سے متعلق معلومات کے تبادلے کا آپشن بھی موجود ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم ان مبینہ مقامات پر زمینی حقائق دیکھانے کیلئے کل غیر ملکی سفارتکاروں اور ذرائع ابلاغ کو لے کر جائینگے۔