ریاض:سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ خاشقجی کے معاملے میں بہت بڑی غلطی ہوئی اور اس معاملے کو چھپانا مزید غلطی تھی ۔امریکی ٹی وی” فاکس نیوز“ کو انٹرویو دیتے ہوئے سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ سعودی عرب نہیں جانتا کہ جمال خاشقجی کو کیسے قتل کیاگیااور نعش کہاں ہے؟ان کا کہناتھاکہ اس واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں.خاشقجی کی موت سے متعلق جومعلومات ملی وہ دیتے رہیں گے، حقائق سامنے لانے اورذمہ داروں کوسزادینے کیلئے پرعزم ہیں۔سعودی وزیر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ سعودی ولی عہدجمال خاشقجی کے قتل سے متعلق آگاہی سے انکارکرچکے ہیں.اس قتل میں ملوث افرادکوانصاف کے کٹہرے میں لاناچاہتے ہیں۔سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر کا کہنا تھا کہ جمال خشوگی کے رشتہ داروں نے سعودی حکومت سے نعش دینے کا مطالبہ کیا ہے، لیکن سعودی حکومت نعش کے بارے میں کچھ نہیں جانتی۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024