ریاض: سعودی فرماں روا شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان نے مقتول صحافی جمال خشوگی کے بیٹے کو فون کرکے والد کی موت پر تعزیت کی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے مقتول صحافی جمال خشوگی کے بیٹے سے فون پر رابطہ کیا اور تعزیت کا اظہار کیا۔دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ترک صدر رجب طیب اردوان کا بھی فون پر ایک دوسرے سے رابطہ ہوا۔ دونوں رہنماﺅں نے واقعے کے تمام پہلو سامنے لانے پر اتفاق کرتے ہوئے کہ سعودی قونصلیٹ میں صحافی کے قتل کی مکمل وضاحت ضروری ہے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024