وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ کراچی میں ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کے امیدوار کی کامیابی عمران خان کی قیادت اور حکومت پر عوام کے اعتماد کا مظہر ہے۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کراچی کے عوام نے لسانی سیاست مسترد کر دی ہے جو بہتر اور روشن پاکستان کے لئے نیک شگون ہے۔