اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے وقت آگیا ہے کہ بھارت مذاکرات کے ذریعے مسئلہ کشمیر حل کرے۔ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل کرنا چاہیے۔
یاد رہے ضلع کلگام میں بھارت کی انسانیت سوز کارروائی کے خلاف آج مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال ہے، کلگام کے گاؤں لاڑو سمیت مقبوضہ وادی میں کل 14 کشمیری شہید ہوئے۔ کلگام کے ہسپتال شدید زخمیوں سے بھرے پڑے ہیں۔ مقبوضہ وادی میں ایک ہفتے کے دوران 25 سے زائد نہتے کشمیری شہید ہوچکے ہیں۔