مقبوضہ کشمیر میں ہندوستان نے آج پھر لاشوں کا کھیل کھیلا ہے،ٹرمپ اور عالمی طاقتیں کشمیر میں بھارتی دہشتگردی پر کیوں اندھی ہو جاتی ہیں:مشعال ملک
مشعال ملک کی بھارتی دہشتگردی پر ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں ہندوستان نے آج پھر لاشوں کا کھیل کھیلا ہے۔ ہمارے شہیدوں کی میتوں پر جانے والوں پر بھی بم بلاسٹ کیے گئے۔8 شہداتیں ہوئیں اور 35 ست زائد افراد شدید زخمی ہیں۔ٹرمپ اور عالمی طاقتیں کشمیر میں بھارتی دہشتگردی پر کیوں اندھی ہو جاتی ہیں ۔
امریکہ کو سعودی صحافی کی موت تو نظر آتی ہے۔ لیکن کشمیر میں انسانیت کے ساتھ ہونے والا ظلم نظر نہیں آتا ۔
کشمیر میں دنیا کی ہونے والی سب سے بڑی دہشتگردی پر عالمی طاقتوں کی خاموشی مسئلے کا حل نہیں ہے۔
بھارت کی بھول ہے ہم نے اپنے خون سے تحریک آزادی لکھ رہے ہیں۔