خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے حلقے پی کے 71 پر حکمران جماعت تحریک انصاف کو اپ سیٹ شکست ہوئی جہاں گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان کی چھوڑی ہوئی نشست عوامی نیشنل پارٹی نے چھین لی۔ گورنر شاہ فرمان کے بھائی ذوالفقار خان کو عوامی نیشنل پارٹی کے صلاح الدّین خان نے ہرایا۔
پی کے 71 پشاور میں پی ٹی آئی جیتی سیٹ ہاتھ سے گئی۔اے این پی کے صلاح الدین نے کھلاڑی ذواالفقار خان کو ناک آؤٹ کر دیا۔
تحریک انصاف کو اپنے ہوم گراؤنڈ میں دوسری شکست سے دوچار ہونا پڑا۔ پی کے 71میں اے این پی کے صلاح الدین نے کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے 11416 ووٹ حاصل کیے۔ صلاح الدین نے 11416 ووٹ لیکر دوسری پوزیشن حاصل کی۔
پی کے 71 سے جیتنے والے عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار صلاح الدین مہمند پاکستان تحریک انصاف سے وابستہ رہے ہیں ۔لیکن ضمنی انتخاب میں اسی حلقے سے گورنر خیبر پختونخوا کے بھائی ذوالفقار خان کو ٹکٹ جاری ہونے پر وہ پارٹی سے علیحدہ ہوگئے تھے۔
جیت کی خوشی میں اے ین پی کے کارکنوں نے قانون کی دھجیاں بکھیر دیں، شدید ہوائی فائرنگ سے پورا علاقہ گونج اٹھا، ایل اے 18 پونچھ آزاد کشمیر میں بھی ضمنی الیکشن ہوا۔ جس میں مسلم لیگ نون کے عامر الطاف نے کامیابی حاصل کی۔