ضمنی انتخاب:کراچی میں تحریک انصاف کا جادو پھر چل گیا ،حلقہ این اے 247 ،پی ایس 111 سے پی ٹی آئی کامیاب
کراچی: این اے 247 اور پی ایس 111 میں تحریک انصاف نے میدان مار لیا۔ آفتاب صدیقی اور شہزاد قریشی کامیاب ہوگئے۔
کراچی میں تحریک انصاف کا جادو پھر چل گیا۔ پتنگ کٹ گئی، تیر کا نشانہ بھی خطا گیا۔ این اے 247 کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق آفتاب صدیقی نے 32 ہزار 456 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔ایم کیوایم کے صادق افتخار 14 ہزار 26 ووٹ لیکر دوسرے نمبر رہے۔ پیپلز پارٹی کے قیصر خان نظامانی کو 13012 ووٹ ملے۔
پی ایس 111 میں کھلاڑی شہزاد قریشی نے کامیابی حاصل کی، پی ٹی آئی امیدوار نے 12 ہزار 455 ووٹ حاصل کیے۔ پیپلز پارٹی کے فیاض پیرزادہ نے 6 ہزار 292 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔