وزیراعظم عمران خان آج سعودی عرب روانہ ہو رہے ہیں جہاں وہ ریاض میں مستقبل میں سرمایہ کاری کیلئے اقدامات کے بارے میں کانفرنس میں شرکت کریں گے جومنگل ہوگی۔ وہ شاہ سلمان بن عبد العزیز کی خصوصی دعوت پر یہ دورہ کررہے ہیں۔ صحرا میں ڈیووس کے نام سے ہونے والی کانفرنس ممتاز کاروباری شخصیات، سرمایہ کاروں، بڑے کارپوریٹ اداروں، جدید ٹیکنالوجی کی صنعت اوربڑے صحافتی اداروں کے نمائندوں کو ایک پلیٹ فارم پر لائے گی۔وزیراعظم عمران خان کی پہلے روز کانفرنس میں شرکت کامقصدپاکستان میں اقتصادی اور سرمایہ کاری کے مواقع اور اگلے پانچ سال کیلئے اس کے ویژن کو اجاگر کرنا ہے۔کانفرنس ان اہم تاجر رہنمائوں کو رابطے کاایک موقع فراہم کرے گی جو پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔عمران خان شاہ سلمان اورولی عہد محمدبن سلمان سے ملاقات کرینگے اوران سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کرینگے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024