تحفظ ناموس قانون میں ترمیم کی بھرپور مزاحمت کی جائیگی:پیراعجازہاشمی
لاہور (خصوصی نامہ نگار) جمعیت علما پاکستان کے مرکزی صدر پیر اعجاز احمد ہاشمی کی زیر صدارت مرکزی مجلس شوریٰ اورعاملہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ناموس رسالت قانو ن اور اٹھارہویں ترمیم میں کسی قسم کی تبدیلی کی بھرپور مزاحمت کی جائے گی،گستاخ آسیہ کے بارے میں کوئی ایسا فیصلہ نہ کیا جائے، جس سے مسلمانوںکے جذبات مجروح ہوں اور ملک بدامنی کا شکار ہوجائے۔اس حوالے سے 26۔اکتوبر بروز جمعتہ المبارک یوم احتجاج منایا جائے گا۔ ریاست مدینہ کے قیام کے لئے سودی نظام کا خاتمہ ضروری ہے۔ نیا پاکستان کے نعرے پر عوام کو بیوقوف بنانے والے آئی ایم ایف کی شرائط کو پورا کرنے کے لئے مہنگائی کے ذریعے عوام سے آخری نوالہ بھی چھیننا چاہتے ہیں۔دونوں معزز اداروں کی حکومتی معاملات میں دلچسپی سے واضح ہورہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت کے پاس ترقی کا کوئی پروگرام نہیں۔