ذیابیطس سے متعلق ایک سالہ ڈپلومہ نرسنگ نصاب میں شامل کرنے کا خیرمقدم کرینگے: کوثر پروین
لاہور(نیوزرپورٹر)ڈائریکٹر جنرل نرسنگ پنجاب کوثر پروین نے پرنسپل امیر الدین میڈیکل و لاہور جنرل ہسپتال کی جانب سے ذیابیطس کے مرض پر نرسوں کے لئے ایک سالہ بیسک ڈپلومہ اور نرسنگ نصاب میں مضمون شامل کرنے کی تجویز کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس حوالے سے محکمہ صحت پنجاب کو جلد سفارشات ارسال کریں گی تا کہ اس اہم موضوع پر نرسوں میں پیشہ وارانہ قابلیت پیدا کی جا سکے اور وہ شوگر کے مریضوں کا بہتر انداز میں علاج معالجہ کر سکیں ،ڈی جی نرسنگ نے کہا کہ شہریوں کو شوگرجیسی خاموش قاتل بیماری سے محفوظ بنانے کیلئے نرسنگ کی خدمات کو مزید فعال بنایا جائے گا-