پاناما لیکس جمہوریت اور ملکی ترقی کے خلاف سازش تھی:راو شہاب الدین
کاہنہ( نامہ نگار)مسلم لیگ (ن )کے ڈپٹی میئر راو شہاب الدین نے کہا کہ حکومتی حکمران جتنی چاہیے (ن) لیگ پر سختیاں کریں وہ (ن) لیگ میں دراڑیں نہیں ڈال سکتے‘ سیاسی مخالف قو تیں ہمیشہ کی طرح ناکا م رہیں گی۔ (ن) لیگ کی دور حکومت میں ٹھوس حکمت عملی اور بہتر پالیسیوں کے باعث ملکی معیشت مستحکم ہوئی۔ نواز شریف، شہباز شریف کی قیادت میںملکی تعمیرو ترقی اور قومی امنگوں کے مطابق اقدامات کئے جبکہ سیاسی مخالف قوتیں ملک کی ترقی میں رکاوٹیں ڈالتے رہے‘ پاناما لیکس جمہوریت اور ملکی ترقی کے خلاف سازش تھی اور اعلیٰ عدالتوں نے بھی قائد کو بری کر دیا اور عوام نے بھی مسترد کردیا ۔ نواز شریف وہ واحد لیڈر ہیں جنہوں نے عوام اور ملک کے لئے اپنا سب کچھ قربان کر دیا جبکہ عمران خاں نے اقتدار سنبھالتے ہی عوام کو قر بانی کا بکر ابنا دیا ہر طرف مہنگائی کا طوفان کھڑا کر دیا ہے۔ مسلم لیگ (ن) چاہتی ہے ملک میں انتشار اور ملک کی ترقی کی راہ میں روڑ ے اٹکانے والوں کا احتساب ہو نا چاہئے۔