مہنگائی کے طوفان نے غریبوں کی زندگی اجیرن کردی: ولی اللہ شاہ
لاہور (پ ر) مسلم لیگ ن (علماء مشائخ ونگ) پنجاب کے چیئرمین سید ولی اللہ شاہ نے کہا کہ موجودہ پی ٹی آئی کی حکومت نے صرف دو ماہ میں کئی ہزار گناہ مہنگائی میں اضافہ کرکے مہنگائی کے پچھلے سارے ریکارڈ توڑ دیئے۔ گزشتہ 20برس میں اتنی مہنگائی نہیں ہوئی جتنی موجودہ حکومت نے کر دی ہے۔ مہنگائی کے طوفان نے غریبوں کی زندگی اجیرن کر دی ہے اور کمر توڑ مہنگائی نے غریب عوام کا جینا محال کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سلک ٹڈ نااہل حکومت اور مہنگائی عذاب الٰہی بن گئیں‘ عوام ظالم حکمرانوں کو بددعائیں دینے لگے۔