عبدالعلیم خان عوام دوست، عمران خان قوم کا فخر ہیں: سید راشد ریاض
لاہور (پ ر) یوتھ ونگ لاہور کے صدر سید راشد ریاض نے کہا ہے علیم خان جیسے عوام دوست لیڈر پارٹی کا سرمایہ ہیں۔ عمران خان ہمارا فخر ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں یوتھ ونگ کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سید راشد ریاض نے کہا کہ عمران خان کو حقیقی لیڈر مانتا ہوں اس لئے کہ میرا لیڈر عوام سے محبت کرتا ہے، کرپشن کو گالی سمجھتا ہے، جب تک عمران خان کی ٹیم میں علیم خان جیسے لیڈر موجود ہیں تحریک انصاف کو کوئی شکست نہیں دے سکتا، بہت جلد پٹرول اور ڈالر کی قیمتیں گریں گی۔