عہد کی پاسداری ناگزیر، اللہ تعالیٰ اس کے متعلق دریافت فرمائے گا: پروفیسر اسلم صدیقی
لاہور (پ ر) ممتاز مذہبی سکالر مفسر قرآن پروفیسر ڈاکٹر علامہ محمد اسلم صدیقی نے جامع مسجد حجاز گلبرگ میں درس قرآن کی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عہد کی پاسداری بہت ضروری ہے۔ یہ تین طرح کا ہوتا ہے اللہ تعالیٰ کے ساتھ جو عہد کیا ہے اس کو نبھانا چاہئے یعنی عبادت اللہ تعالیٰ کیلئے کرنی چاہئے اور اطاعت رسول کریمؐ کیلئے ہے۔ آپؐ نے عمرہ کی ادائیگی کا آغاز کیا لیکن اس سے پہلے مسلمانوں پر عمرہ کی پابندی تھی۔ قریش نہیں چاہتے تھے کہ مسلمان عمرہ کی ادائیگی کریں۔ راستے میں فتح مبین ہوئی۔ انہوں نے کہا غزوہ خندق میں 3 ہزار آدمی تھے لیکن اللہ تعالیٰ نے اسے فتح قرار دیا۔ انہوں نے کہا جو لوگ برسر اقتدار آکر ظلم کرتے ہیں وہ ظالم ہیں ان کی تربیت نہیں ہوتی۔