مبینہ طور پر جائیداد کا جعلی ایگریمنٹ بنانے کے واقعہ کا مقدمہ درج
اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے) تھانہ کوہسار نے مبینہ طور پر جائیداد کا جعلی ایگریمنٹ بنانے کے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا پولیس کو مدعی آصف حسین نے بتایا کہ بلیو ایریا میں مدعی اور بھائی محمد اسلم کا بطور مشترکہ جائیداد ایک یونٹ ہے لیکن میرے اور بھائی کے نام کا جعلی ایگریمنٹ بنا یا گیا ہم نے وہ جائیداد بیچ دی تھی لیکن اب بھی اس کا جعلی ایگریمنٹ استعمال کیا جاتا ہے۔