یوٹیلٹی بلوں کے انبار،واسا نے امور چلانے کیلئے 25 کروڑ روپے کی گرانٹ مانگ لی
راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے) یوٹیلٹی بلوں کے انبار،واسا نے اپنے امور چلانے کیلئے 25 کروڑ روپے کی گرانٹ مانگ لی دس سال سے پانی کے بل نہ بڑہنے سے واسا کو کئی مسائل درپیش ہیں واسا اپنے ذرائع سے جو آمدنی حاصل کرتا ہے اس کا بڑا حصہ یوٹیلٹی بلوں میں چلا جاتا ہے جبکہ صوبائی حکومت کی جانب سے دی جانے والی سبسڈی کی فراہمی میں گومگو کی صورتحال بھی ادارے کیلئے پریشانی کا باعث بنتی ہے سال میں پہلے بجٹ اور بعد میں انکریمنٹ کی مد میں ملازمین کی تنخواہیں بھی بڑہتی ہیں ۔