مکرمی : میری دس سالہ بیٹی کوثر ضیاء ایک سال سے ریڑھ کی ہڈی کی بیماری میں مبتلا ہے، میں روالپنڈی میں کرائے کے کمرے میں رہتاہوں، محنت مزدوری سے گھر کے اخراجات بھی پورے نہیں ہوتے، ایک چینل پر میر ی بچی کی بیماری سے متعلق رپورٹ چلی تھی جس کے بعد ملک ریاض کے نمائندوں نے علا ج کا وعدہ کیا اورکے کے ٹی سائپان سنٹر ہسپتال میں علاج شروع ہوا، درمیان میں بچی کا اچانک علاج چھوڑ دیا۔ دوبارہ رابطہ کرنے پر علاج کرنے کی حامی نہیں بھری جارہی ۔ میری بچی کو اب بہت زیادہ تکلیف ہے۔ میرے پاس ان کے علاج کے لئے رقم نہیں۔ دل خون کے آنسوروتا ہے جب اپنی بچی کو اس حالت میں دیکھتا ہوں۔وزیر اعظم عمران خان اور بحریہ ٹاؤن کے ملک ریاض سے بچی کے علاج کے لئے مالی مدد کی اورساتھ صاحب استطاعت لوگوں سے بھی اپیل کیں۔ (کامران ضیا ء روالپنڈی )
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024