اسرائیل لیز پر لی گئی اراضی واپس کرے: اردن
غزہ+ عمان(اے این این+ اے ایف پی ) اردن کے شاہ عبداللہ دوئم نے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے وہ 1994ء کے امن معاہدے کے تحت لیز پر لئے گئے دو قطعہ اراضی ’’باقورہ‘‘ اور غمار‘‘ ہمیں واپس کر دے۔ ادھر فلسطینی پارلیمنٹ کے 4 منتخب ارکان صہیونی عقوبت خانوں میں پابند سلاسل،تشددکیا جاتا ہے، رکن پارلیمنٹ حسن یوسف رہائی کے بعد بھی 4 فلسطینی ارکان پارلیمنٹ صہیونی عقوبت خانوں میں بدستور پابند سلاسل ہیں۔مقبوضہ بیت المقدس میں "گرجا گھروں" کی املاک پر صہیونی ریاست کے غاصبانہ قبضے کے خلاف مسیحی لیڈروںنے سخت احتجاج کیا ۔ 30 مارچ کے بعد اب تک غزہ میں مظاہروں کی کوریج کرنے والے صحافیوں کو اسرائیلی فوج کی طرف سے براہ راست گولیاں ماری گئیں۔ 247 زخمی ہوئے ہیں۔