بابر تھیٹر بزنس کے اعتبار سے سرفہرست
ملتان(نیوز رپورٹر)بزنس کے اعتبار سے بابر تھیٹر ایک بار پھر مدمقابل تھیٹروں سے سبقت لے گیا۔ بابر تھیٹر میں ڈرامہ ’’کھٹی مٹھی محبت‘‘ میں اداکار نسیم وکی، آغا ماجد، سلیم البیلا، ہنی البیلا کے کامیڈی دنگل کے باعث یہ ڈرامہ شائقین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوا۔ دوسرے نمبر پر سٹارلٹ تھیٹر کا ڈرامہ ’’شکاری حسینہ‘‘ ہے جس میں فلمسٹار صائمہ خان اور شیزا بٹ کی پرفارمنس ہے جبکہ تیسرے نمبر پر سنگم تھیٹر کا ڈرامہ ’’اناڑی شوہر‘‘ ہے جس میں اداکارہ بے بی جان، کرن بٹ کی پرفارمنس نمایاں ہے۔