کاشتکارکینولہ کی کاشت 31اکتوبر تک مکمل کرلیں:محکمہ زراعت
ملتان (خبرنگارخصوصی )نظامت زرعی اطلاعات پنجاب کے مطابق کاشتکار زیادہ سے زیادہ رقبہ پر کینولہ یعنی میٹھی سرسوں کاشت کریں اگر علیحدہ رقبہ میسر نہ ہو تو ستمبر کاشتہ کماد، چنے اور برسیم وغیرہ میں کینولہ کی کامیابی سے مخلوط کاشت کی جاسکتی ہے۔ترجمان کے مطابق کاشتکارکینولہ کی کاشت 31 اکتوبر تک مکمل کریں۔ پچھیتی کاشت کی صورت میں تیلا کا حملہ ہو سکتا ہے۔ فصل کو بیماری سے بچائو کے لیے محکمہ زراعت کے مقامی زرعی ماہرین کی سفارش کردہ پھپھوندکش زہر بیج کو لگائیں۔منظور شدہ اقسام پنجاب کینولہ، فیصل کینولہ، پی اے آر سی کینولہ ہائبرڈ کاشت کریں۔ شرح بیج آبپاش علاقوں کے لیے دو کلوگرام فی ایکڑ رکھیں۔