لاہور کے نواحی علاقہ سادھوکے میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے چچا‘ بھتیجا اور سیلز مین ہلاک۔ فیروزوالا میں 2 افراد زخمی ہو گئے۔
معاشرے کو جرائم سے پاک رکھنا کسی بھی حکومت کی اولین ترجیح ہوتی ہے۔ سٹریٹ کرائمز کیساتھ ساتھ قتل و غارت کی وارداتوں پر قابو پا کر ہی کوئی حکومت اپنی گڈ گورننس ثابت کر سکتی ہے۔ موجودہ حکومت کو اقتدار میں آئے دو ماہ سے زیادہ ہو چکے ہیں۔ اب اسے دیگر امور کیساتھ ساتھ امن و امان کی حالت بہتر بنانے پر بھی خاص توجہ دینا ہوگی۔ لاہور میں گزشتہ روز ڈکیتی میں مزاحمت پر ڈاکوئوں کے ہاتھوں چچا بھتیجا اور سیلزمین کا قتل انتظامیہ اور پولیس کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔ اس طرح گزشتہ روز 14 لاکھ سے زیادہ کی وارداتیں ہوئیں جن میں دو افراد زخمی بھی ہوئے۔ حکومت عوام کے تحفظ کے نام پر قائم اداروں کی حالت اور کارکردگی بہتر بنانے پر سالانہ کروڑوں روپے خرچ کرتی ہے مگر افسوسناک حد تک ان کی کارکردگی قابل تعریف نہیں کہلائی جا سکتی۔ ڈکیتی مزاحمت کے دوران قتل و غارت اور تشدد کے واقعات عرصہ سے ہوتے چلے آ رہے ہیں، متعلقہ اداروں سے حکومت ان کی رپورٹ طلب کرے۔ ایسے سانحات نئی حکومت کیلئے ایک چیلنج ہے جو ہر سطح پر تبدیلی لانا چاہتی ہے۔ پولیس اور دیگر سکیورٹی فورسز بھی حکومت کی ترجیحات پر پورا اترنے کیلئے عوام کے جان و مال کی حفاظت یقینی بنائے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024