لیسکو کینٹ ملازمین کی پنشن
مکرمی! تیزی سے بڑھتی ہوئی مہنگائی میں اگرکسی کو ایک وقت کھانے کو روٹی نہ ملے تو اس پرکیا گزرتی ہو گی۔ احساس صرف اسی کو ہوتا ہے یا ان لوگوں کو جل دل میں خوف خدا رکھتے ہیں۔ ایک ریٹائرڈ ملازم جس کے گھر کا چولہا پنشن سے چلتا ہو اور گھر کے افراد کی کفالت کرتا ہو ہر ماہ ملنے والی پنشن یوٹیلٹی بلوں کی نظر ہو جائے ایسے حالات میں ایک ایک دن گزارنا مشکل ہو جاتا ہے۔ لیسکو کینٹ ڈویژن لاہور کے ریٹائرڈ ملازمین کو ایک ماہ گزرنے کو ہے۔ ستمبر 2018ءکی پنشن نہیںملی۔ وجہ یہ بتائی جاتی ہے حکومت نے فنڈ نہیں دیا۔ مراعات یافتہ عملہ نے تنخواہیں تو وصول کر لیں۔ پنشن ملازمین کے لئے فنڈ نہیں تاخیر سے پنشن کی ادائیگی ایک مسئلہ بن کر رہ گیا ہے۔ چیف ایگزیکٹو لیسکو، چیئرمین واپڈا سے مطالبہ ہے کہ ریٹائرڈ ملازمین کے میڈیکل اور پنشن وﺅچرجان بوجھ کر ادھر ادھر غائب کر دئیے جاتے ہیں بار بار چکر لگوائے جاتے ہیں۔ نذرانہ ادا کرنے پر تاخیری حربے خود بخود ختم ہو جاتے ہیں۔ اس مسئلہ کو حل کرنے کے لئے غیرجانبدار انکوائری کا حکم دے کر کرپشن کے مرتکب افراد کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لا کر ہر ماہ باقاعدگی سے تنخواہ کے ساتھ پنشن کے اجراءکو یقینی بنایا جائے۔ (محمد سلیم مغل پورہ لاہور کینٹ)